سفارت خانہ پاکستان پیرس کے ایک وفد نے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کا خصوصی دورہ

پیرس سویرانیوز رپورٹ ملک منیر احمد
سفارت خانہ پاکستان پیرس کے ایک وفد نے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کا خصوصی دورہ کیا،
جنمیں
محترم عباس سرور قریشی ھیڈ آف چانسری سفارت خانہ پاکستان •
محترم احسان کریم ھیڈ آف قونصلیٹ سفارت خانہ پاکستان
محترم دانیال گیلانی ھیڈ آف پریس سفارت خانہ پاکستان شامل تھے• سفارتی عملے کے ساتھ باقائدہ ایک نشست ھوئی جس کی صدارت ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر راجہ بابر حسین نے کی •
جبکہ میزبانی کے فرائض منہاج ڈائیلاگ فورم کے صدر طاہر عباس گورائیہ صاحب نے ادا کئے ان ساتھ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس راجہ بابر حسین، ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ حسن میرقادری صاحب، جنرل سیکرٹری طاہر ارشد صاحب، میڈیا چیئرمین طارق چوہدری صاحب سینئر نائب صدر ندیم اصغر صاحب، صدر منہاج یوتھ لیگ شعیب اشفاق صاحب جنرل سیکرٹری منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس مہر سلیمان اعظم صاحب مختلف شعبہ جات کے عہدے داران، ضلعی انتظامیہ کے مرکزی قیادت اور صحافی حضرات شامل تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا جبکہ ابتدائی کلمات صدر منہاج ڈائیلاگ فورم طاہر عباس گورائیہ صاحب نے ادا کئے جبکہ مختلف فورمز نے اپنی کارکردگی اور کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی جنمیں منہاج یوتھ لیگ فرانس ذ•
منہاج تدفین کمیٹی•
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس شامل تھے•
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس راجہ بابر حسین نے محترم عباس سرور قریشی ھیڈآف چانسری سفارت خانہ پاکستان کو اپنی ٹیم کے ہمراہ منہاج لائیبریری فرانس کا وزٹ بھی کروایا •
محترم عباس سرور قریشی ھیڈآف چانسری سفارت خانہ پاکستان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منہاج القرآن فرانس کی کوششوں کو سراہا اور منہاج القران فرانس کی کمیونٹی کے لیے بے پناہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا•
محترم عباس سرور قریشی صاحب نے کہا سفارت خانہ آپ کا اپنا گھر ھے سفارت خانہ پاکستان کے دروازے ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے کھلے ھیں پاکستانی کمیونٹی کا کوئ بھی فرد کسی بھی مشکل میں ھو سفارت خانہ اس کی دادرسی کے لیے ہمہ وقت تیار ھے• پوری امت مسلمہ بالخصوص دیار غیر میں منہاج القران کے مراکز بنا کے پاکستانی کمیونٹی کی پاکستانیت اور دین اسلام کی حفاظت کرنے پر چیئرمین تحریک منہاج القران ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کوششوں کو سراہا•
جبکہ
ڈاریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ حسن میر قادری صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا فرمائی۔ رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس

اپنا تبصرہ بھیجیں