جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں انسانی حقوق کونسل کا 47 واں اجلاس

پیرس سویرانیوز(رپورٹ سلطان محمود)۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں انسانی حقوق کونسل کا 47 واں اجلاس جاری ہے اس موقعے پر یورپ بھر میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے بینر اور احتجاجی کیمپ کا انقعاد کیا ہے ۔ جبکہ آج کشمیری کمیونٹی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ہے ۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک لوگوں نے انڈیا کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر آزادی کشمیر کی تحریریں آویزاں تھی مظاہرین کا کہنا تھا کہ آزادی کشمیر تک ہم ہر فورم اور ہر سطح پر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور دنیا کی توجہ کشمیر کی طرف دلاتے رہیں گے. کشمیریوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانیت کے بنیادی حقوق پر بھارتی ڈاکہ زنی کو روکے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ اجلاس کے دوران مظاہرے اور کیمپ کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں انسانی حقوق کونسل میں دنیا بھر سے سفارت کار ، انسانی حقوق کی تنظیمیں اس موقع پر موجود ہوتی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں