اسلام آباد ایئرپورٹ پر تیزہواؤں اور بارش سے طیارہ الٹ گیا

تیزہواؤں اور بارش سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائنگ کلب کے تربیتی طیارے کو کافی نقصان پہنچا۔

پارکنگ میں موجود نجی کمپنی کا تربیتی چھوٹا طیارہ رات گئے تیز ہوا اورموسلادھار بارش کا دباؤ برداشت نہ کرسکا اور الٹ گیا، جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بارش کے بعد بدانتظامی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ تیز ہوا سے دروازوں اور کھڑکیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ امیگریشن ہال کی چھتیں ٹپکنے لگیں جس کے نتیجے میں کمپیوٹر اور دیگر برقی آلات خراب ہوگئے۔ کچھ مقامات سے چھت کی سیلنگ بھی ٹوٹ کر گر گئی ہے اور اسٹاف کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں