راؤ خلیل احمد کو آج اھوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا

پیرس۔ سویرانیوز رپورٹ ملک منیر
پیرس میں کرونا وائرس سے انتقال کر جانے والے پاکستان جرنلسٹ فورم کے رکن اور منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے میڈیا چیئرمین۔ راؤ خلیل احمد کو آج اھوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا• اس سے قبل ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس لاکورنیو میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی • جنازے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی• فرانس کی تمام سیاسی . سماجی ۔ مذھبی ۔ تنظیموں کے افراد کے علاوہ دیگر مکتبہ فکر کے افراد نے جنازے میں شرکت کی• نماز جنازہ حافظ اقبال اعظم نے پڑھائی • مرحوم کی پاکستان سے شدید محبت کے باعث ان کے تابوت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا تھا• جنازے کی ادائیگی سے قبل مرحوم کی خدمات پر انھیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا• علامہ میر حسن قادری اور ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر راجہ بابر نے مرحوم کی کمیونٹی کے لئے کی گئیں گرانقدر خدمات پر انھیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا• پاکستانی کمیونٹی کے افراد کا کہنا تھا کہ راؤ خلیل احمد کی وفات پاکستانی کمیونٹی کے لئے بے حد نقصان کا باعث ھے• ان کا کہنا تھا کہ راؤ خلیل احمد ایک اچھے کالم نگار• اور اپنے کام سے محبت کرنے والے شخص تھے• پیرس کی صحافی برادری نے بھی اسے ایک بڑا نقصان قرار دیا• ان کا کہنا تھا انھیں اپنے ساتھی کے بچھڑنے کا بے حد صدمہ اور افسوس ھے• مرحوم نے لواحقین میں بیوہ اور 4 بچے چھوڑے ھیں• جن میں 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ھیں•۔ راؤ خلیل احمد کی رسم قل بروز ھفتہ 5 جون کو ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں شام 6 بجے ادا کی جائے گی• رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس

اپنا تبصرہ بھیجیں