پاکستان اوور سیز کمیونٹی گلوبل کے چیرمین میاں طارق جاوید اورپاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما یاسر قدیر کے درمیان تمام غلط فہمیاں دور

پیرس سویرانیوز رپورٹ سلطان محمود


پاکستان اوور سیز کمیونٹی گلوبل کے چیرمین میاں طارق جاوید اورپاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما یاسر قدیر کے درمیان تمام غلط فہمیاں دور ہو گئی ہے ۔ مشترکہ دوستوں جن میں ابو بکر گوندل ، یاسر خان ، اکرام رانجھا ، پرویز چودھری اور یونس خان کی کوششوں اور کردار سے میاں طارق جاوید اور یاسر قدیر کے درمیان تمام غلط فہمیاں حتم ہو گئی ۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غلط فہمی کی بنیادپر ہمارے درمیان فاصلے پیدا ہو گئے تھے جو اب دور ہو گئے ہیں ۔ اور دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظھار کیا کہ مستقبل میں پارٹی کی مضبوطی اور عوامی مسائل پر مل کر کام کریں گے ۔ میاں طارق جاوید اور یاسر قدیر نے دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس غلط فہمی کو دور کرنے اور راضی نامے میں اپنا کردار ادا کیا ۔ پاکستان اوور سیز کمیونٹی گلوبل کے چیرمین میاں طارق جاوید آج کل پیرس کے نجی دورے پر ہیں جہاں وہ اہم سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں