عوامی نیشنل پارٹی فرانس کے صدر نبیل ناصر خٹک کے زیر انتظام بیگم نسیم ولی خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا

پیرس سویرانیوز (رپورٹ سلطان محمود)۔
عوامی نیشنل پارٹی فرانس کے صدر نبیل ناصر خٹک کے زیر انتظام بیگم نسیم ولی خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ عوامی نیشنل پارٹی فرانس کے صدر نبیل ناصر خٹک کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی جمہوریت اور جمہوریت پسند اقدار کے فروغ کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے اپنی زندگی کے آخری سانس تک جمہوریت کی جنگ لڑی انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے سیاسی شعور اور مساوی حقوق کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اس موقع پر موجود اے این پی فرانس کے جنرل سیکرٹری ایاز خان علیزئ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ بیگم نسیم ولی خان کی پشتون قوم کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔ تعزیتی پروگرام میں عوامی نیشنل پارٹی فرانس کے کثیر کارکنان نے شرکت کی ۔ پروگرام کے اختتام پر اسفندیار ولی خان کے بہتر صحت و تندرستی کے لیے دعا کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں