فرانس میں بھی پوری دنیا کی طرح عید الفطر اپنے روائتی جوش و خروش سے منائی

پیرس۔ سویرانیوز ۔رپورٹ ملک منیر احمد۔
فرانس میں بھی پوری دنیا کی طرح عید الفطر اپنے روائتی جوش و خروش سے منائی

جارہی ھے• کرونا ایس پی اوز کی بناء پر فرانس کی مختلف مساجد میں ایک سے زیادہ جماعتوں کا اہتمام کیاگیا• لوگوں کی کثیر تعداد نے نماز عید کے لئے مساجد اور دیگر مراکز کا رخ کیا• تمام نمازیوں کو باوضو ھوکر ماسک لگا کر اور جائے نماز ساتھ لانے کی ھدایت کی گئی تھی•۔ یاد رھے کہ پچھلے سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے فرانس میں عید الفطر کی نماز ادا نھیں کی جاسکی تھی• پیرس اور اس کے نواحی علاقوں کی مساجد جن میں ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس • مسجد قباء • ولئیر لابیل • انجمن فلاح دارین گارج لے گونیس• پئیر فیت کی مسجد• مسجد النور درانسی • جامع مسجد ایوری• جامع مسجد پیرس• مسجد حلقہ ارباب ذوق پیرس•۔ مسجد فرانکو ول • اور دیگر مساجد میں عید الفطر کی نماز کا اہتمام کیا گیا تھا• عید کی نماز کے بعد لوگوں نے کرونا وائرس کی وجہ سے گلے ملنے سے گریز کیا•۔ مساجد میں خطباء نے امت مسلمہ • پاکستان • کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لئے دعائیں مانگیں•۔ خصوصی طور پر فلسطین اور کشمیر میں اسرائیل اور بھارت کے مظالم کے خلاف دعائیں مانگی گئیں• رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس

اپنا تبصرہ بھیجیں