ادارہ منہاج القرآن ڈائیلاگ فورم فرانس کی جانب سے فرانس کی سیاسی شخصیات اور صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام

پیرس۔سویرانیوز رپورٹ ملک منیر احمد۔
ادارہ منہاج القرآن ڈائیلاگ فورم فرانس کی جانب سے فرانس کی سیاسی شخصیات اور صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا• لاک ڈاؤن اور اجتماعات پر

پابندی کی وجہ سے چند مخصوص افراد کو دعوت دی گئی تھی• تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مشہور نعت خواں زاھد چشتی نے پیش کی• منہاج ڈائیلاگ فورم فرانس کے صدر قاری طاھر عباس گورایہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا• پیپلز پارٹی یورپ کے سابق کوآرڈینیٹر اور حلقہ این اے 162 سے ٹکٹ ھولڈر کامران یوسف گھمن• پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوھدری رزاق ڈھل • تحریک انصاف کے صدر ملک عابد • یوتھ ونگ تحریک انصاف کے صدر چوھدری اشفاق جٹ• فوکل پرسن تحریک انصاف شیخ نعمت اللہ• سابق مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری یاسر قدیر • منہاج ڈائیلاگ فورم کے جنرل سیکرٹری عبدالقادر • کے علاوہ صحافیوں نے بھی شرکت کی• مجلس شوریٰ منہاج القرآن فرانس کے صدر سرفراز ساھی نے منہاج القرآن کے ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بارے میں بریف کیا• صدر ادارہ منہاج القرآن فرانس راجہ بابر نے بتایا کہ ھمارے لئے خوشخبری کی بات ھے کہ ادارہ منہاج القرآن فرانس کو سرکاری طور پر منظورہ دے دی گئی ھے• اور اس منظوری کے لئے پچھلے سات سال سے کوششیں جاری تھیں • ادارہ منہاج القرآن فرانس کے ڈائریکٹر علامہ میر حسن قادری نے کہا یہ ادارہ کسی خاص مسلک فرقے یا گروہ کے لئے مخصوص نھیں ھے بلکہ یہ پاکستانی کمیونٹی کا مشترکہ پلیٹ فارم ھے • اس میں ہر ایک کو خوش آمدید کہا جائے گا• بعد میں منہاج القرآن لائبریری کا افتتاح بھی کیا گیا•۔ اس لائبریری کے بارے میں صدر ادارہ منہاج القرآن فرانس راجہ بابر نے بتایا کہ یہ یورپ کی سب سے بڑی لائبریری ھے جہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی 600 سے زیادہ کتب موجود ھیں • انہوں نے کہا کہ ہر پڑھنے والے کو یہ کتابیں مفت مہیا کی جاتی ہیں• مہمانوں میں علامہ طاہر القادری کی کتابیں بھی تحفے میں پیش کی گئیں•۔ بعد میں 24 نیوز چینل اور 44 یوکے نیوز چینل کے نمائندہ ملک منیر احمد کی خوشدامن کے انتقال پر مغفرت اور راؤ خلیل احمد جو کرونا کی وجہ سے کوما میں ھیں صحت یابی کیلئے دعا بھی مانگی گئی •۔ رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس

اپنا تبصرہ بھیجیں