دھرنا ختم، چوک یتیم خانہ تباہی کا منظر پیش کرنے لگا

کالعدم جماعت کے جانب سے احتجاج اور دھرنا ختم کرنے کے بعد چوک یتیم خانہ تباہی کا منظر پیش کرنے لگا۔

کالعدم جماعت کے جانب سے احتجاج اور دھرنا ختم کرنے کے بعد چوک یتیم خانہ تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے، اورنج لائن ٹرین سمیت سنسان سڑکیں فٹ پاتھ اوردکانیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارنظرآرہی ہیں،بیشتر دکانوں کے شٹرز اور شیشوں کو نقصان پہنچا ہے۔

متاثرہ دکانداروں کی جانب سے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ احتجاج اور دھرنے کے باعث ہونے والے کاروباری نقصان کا سروے کرکے متاثرین کو امداد دی جائے، متاثرہ فٹ پاتھوں اور سڑکوں کی مرمت کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں