فرانس میں بھی سیرت النبیﷺ کے حوالے سے تقاریب جاری ہیں۔ مختلف مساجد میں سیرت النبی ﷺکے حوالے سے تقاریب کا اہتمام

پیرس سویرا نیوز (رپورٹ منیر احمد ملک )۔
فرانس میں بھی سیرت النبیﷺ کے حوالے سے تقاریب جاری ہیں۔ مختلف مساجد میں سیرت النبی ﷺکے حوالے سے تقاریب کا اہتمام

کیا گیا۔ ادارہ منہاج القران فرانس میں پی ٹی وی کے معروف نعت خواں قاری سید صداقت علی کی زیر صدارت سیت کانفرنس منعقد کی گئی ، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی آمد کے موقع پرہر سال 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ ولادت منایا جاتا ہے. پورے ہفتہ مختلف محافل سیرت النبی ﷺ، ریلیاں، سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا، جن کے دوران عاشقان مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے اپنے انداز سے گلہائے عقیدت پیش کررہے ہیں. معروف نعت خواں نے حضور اکرم ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا ویلئر لابیل کی مسجد قبا سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آمد مصطفے کے تحت ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا ریلی کے شرکاء آمد مصطفے مرحبا مرحبا کے نعرے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے تھے شرکاء ریلی میں نعت خوانی اور درود وسلام اور کائنات کے عظیم رہنما محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے تھے ریلی نے پورے شہر کا چکر لگا کر مسجد میں اختتام کیا فرانکو ول مسجد میں بھی شہرت کانفرنس کے تحت ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا . اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین اور علما کا کہنا تھا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺکی آمد سارے جہاں کے لئے باعث رحمت و برکت ہے آپ ﷺکی سنت پر عمل کرکے زندگی بسر کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے،آقائے دو جہاں کا جشن ولادت منانا کسی سعادت سے کم نہیں ہے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی نوع انسان کیلئے قرآن اور اپنی زندگی کے عملی نمونے کے ذریعے جو پیغام دیا وہ دیگر مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ امن اعتدال پسندی اورپرامن بقائے باہمی کے بارے میں تھا. سیرت النبی ﷺ کی تقریب کے اختتام پر پاکستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد ان تقریبات میں موجود تھی۔ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں