خیبر پختونخوا حکومت کا ایک بڑا قدم، رائیڈر سکواڈ میں خواتین پولیس اہلکار بھی شامل

خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور قدم، رائیڈر سکواڈ میں خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی شامل کر دیا گیا۔ شہر میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے سٹی پٹرولنگ فورس کو 42 خصوصی موٹر سائیکل حوالے کر دیئے گئے، وزیراعلیٰ محمود خان نے باقاعدہ افتتاح کیا۔
تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پہلی بار پولیس رائیڈر سکواڈ میں خواتین اہلکاروں کو بھی شامل کر دیا ہے۔ خواتین کے مصروف مینہ بازار سمیت دیگر بازاروں میں اب خواتین رائیڈر سکواڈ گشت کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے سٹی پیٹرولنگ پولیس کو 42 خصوصی موٹر سائیکل فراہم کرنے کا افتتاح کیا۔

سی سی پی او کریم خان کے مطابق پٹرولنگ فورس میں 82 پولیس جوان ہوں گے جو حساس مقامات کی حفاظت سمیت نیشنل گیمز میں سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ خواتین کے بازاروں میں خواتین فورس تعینات ہوگی۔

دوسری جانب رائیڈر سکواڈ میں شامل اہلکاروں نے بھی جہاں پولیس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے حکومتی کاوشوں کو سراہا، وہیں فرائض کی ادائیگی میں بھی جوش وجذبے کے عزم کو دہرایا۔ پولیس حکام کے مطابق رائیڈر سکواڈ کو جدید ہیلمٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں