مسلم لیگ ق کے ترجمان صفدر باغی کی محمد یوسف ہوتی سے ملاقات

مسلم لیگ ق کے ترجمان صفدر باغی کی محمد یوسف ہوتی سے ملاقات

ملاقات میں موجودہ ملکی اور صوبائی حالات پر بات چیت ہوئی۔

اسلام آباد(چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کی سینٹرل سینئر نائب صدر محمد یوسف خان ہوتی سے اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں موجودہ ملکی اور صوبائی حالات پر گفتگو ہوئی دونوں صوبائی قائدین نے مرکزی قائدین جناب چودھری شجاعت حسین اور پنجاب اسمبلی اسپیکر پرویز الٰہی کی بہترین حکمت عملی اور مولانا فضل الرحمان قائد جمعیت علمائے اسلام کے موجودہ دھرنے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ق کے قائدین کی حکومتی مفاہمت اور ثالثی کروانے کی کوششوں پر چودھری بردران کو خراج تحسین پیش کیا ۔صو بائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ موجودہ ملکی سیاسی حالات اور دھرنے کو کوئی حل کروا سکتا ہے تو صرف اور صرف پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی قائدین چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پرویز الٰہی بردران ہی اپنی سیاسی بصیرت اور تجربے سے حل کروا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللّٰہ بہت جلد چودھری بردران سیاسی بحران دھرنے کو حل کروا کر قوم کو خوشخبری دینگے اور اسلام آباد کو دھرنے سے پر امن خالی کروادیں گے اور ملک میں بہت جلد خوشحالی وامن کا دور دورا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں