گلابی سنڈی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا،تلفی یقینی بنائیں:محکمہ زراعت

ترجمان محکمہ زراعت نے کہا گلابی سنڈی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جو کپاس کی فصل کے بعد اپنی زندگی کا دورانیہ کپاس کی باقیات پر مکمل کرتا ہے اس لئے ان کی تلفی یقینی بنائی جائے ۔گلابی سنڈی کے انسداد کا ایک موثر طریقہ سرمائی نیند سوئی سنڈیوں کی تلفی ہے ۔ کپاس کی چھڑیوں کاٹ لیں اور بعد ازاں کھیت میں فوری طور پر چیزل ہل چلائیں تاکہ کھیت میں موجود گلابی سنڈی کے پیوپے اور سنڈیاں تلف ہو جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں