33ویں نیشنل گیمز کے شیڈول میں تبدیلی،مشعل کا سفر جاری

مشعل کا سفر جاری ہے مگر 33 ویں نیشنل گیمز کو غیرمعمولی سیاسی سرگرمیوں کے باعث ملتوی کردیا گیا،اب نیشنل گیمز کا انعقاد 9 سے 14 نومبر تک ہوگا،اختتامی تقریب 15نومبرکوہوگی۔واضح رہے کہ 33 ویں نیشنل گیمز کی مشعل کا سفر جاری ہے جو اسلام آباد پہنچ گئی ہے جہاں منعقدہ تقریب میں پاک بحریہ کے ایتھلیٹس نے مشعل تھامے فیصل مسجد سے فیصل چوک تک کا سفر طے کیا اور پاکستان آرمی کے ایتھلیٹس کو مشعل منتقل کی ۔خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اپنے ویڈیو بیان میں وضاحت کی کہ 27 اکتوبر سے شروع ہونے والے نیشنل گیمز کو ملتوی کردیا گیا ہے جس کیلئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے مشاورت ہو چکی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بڑے اور اہم ایونٹ کو شایان شان انداز سے کرانا چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ آزادی مارچ کے نام پر دھرنا دینے جا رہے ہیں لہٰذا سکیورٹی اداروں کی تجویز ہے کہ فی الحال نیشنل گیمز کو ملتوی کردیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں