قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیری نوجوان شہید

: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ کے علاقے آونتی پورہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کیا۔ فوجیوں نے گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ قابض بھارتی افواج نے اس دوران 2 کشمیری نوجوان کو حراست میں لیا اور عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

کشمیری نوجوان کو شہید کرنے کے بعد بھی بھارتی فوج کی خون کی پیاس نہ بجھی۔ قابض افواج نے سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دیگر علاقوں میں بھی پکڑ دھکڑ جاری رکھی اور اس دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے خصوصی حیثیت ختم کردی جس کے بعد وہاں دو ماہ سے کرفیو سمیت مختلف پابندیاں نافذ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں