عارف لوہار گائیکی میں اپنے والد کا نام بلند رکھنے پر خو ش

نامور فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ خوش قسمت ہوں کہ میں نے گائیکی کے میدان میں اپنے والد مرحوم کے نام کو بلند رکھا ، ایسی بہت کم مثالیں موجودہیں جس میں کسی فنکار کی جگہ اس کا بیٹا بھی اسی طرح کی کامیابیاں حاصل کرے ۔عارف لوہار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے والد کو دنیا میں جومقام حاصل تھا وہ میں کبھی بھی حاصل نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں میری والدہ کی دعاؤں کابڑا عمل دخل ہے ۔ 50سے زائد فلموں میں کئی کردار اداکر چکا ہوں اور یہ میری ماں کی دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں