عاصم اظہر ایوارڈ کی تقریب میں کشمیرکی آوازبن گئے

پاکستانی اداکاروگلوکارعاصم اظہر اایوارڈ کی تقریب میں کشمیریوں کی آوازبنے جس پر ان کے مداحوں نے انہیں خوب سراہا۔

’ہم ایوارڈز‘ کے میلے میں جہاں دیگرستاروں نے اپنے اسٹائل اورپرفارمنس کی بدولت مداحوں سے خوب داد سمیٹی وہیں اداکارو گلوکارعاصم اظہر کشمیر کی آواز بن گئے۔

عاصم اظہرنے جو لباس زیب تن کیا اس پر ’ُآئی لو کشمیر‘ لکھا تھا جب کہ بازو پر کشمیر کا جھنڈا باندھ رکھا تھاجس پر سوشل میڈیا پر ان کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ’ہم ایوارڈز‘ میں پاکستانی اداکاراؤں کے جلوے عروج پر

واضح رہے کہ امریکی شہرہیوسٹن میں ’ہم ایوارڈز‘ کے میلے میں فنکاروں نے اپنے مداحوں کو خوب محظوظ کیا جہاں شوبزکی تمام مقبول شخصیات تقریب کا حصہ بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں