مودی انسانیت کے نام پر دھبہ بن چکا، جلد ہی نشان عبرت بنے گا، مشال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پابندی اور عزاداروں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی انسانیت کے نام پر دھبہ بن چکا، جلد ہی نشان عبرت بھی بنے گا۔
مشال ملک کا کہنا تھا کہ جابر اور فسطائی قوتوں کو للکارنا ہی حسینیت ہے۔ مودی انسانیت کے نام پر دھبہ بن چکا ہے۔ مودی سرکار کو نہتے زخمی عزاداروں کے خون کے ایک ایک قطرہ کا حساب دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی کے نشان عبرت بننے کا وقت دور نہیں ہے۔ اپنے شوہر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات سے کچھ پتا نہیں چل رہا، ان کی زندگی کو لاحق خطرات سے پریشان ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں