راولپنڈی: تشدد کی فوٹیجز لیک ہونے پر تھانوں میں موبائل فون لانے پر پابندی

پولیس تھانوں میں تشدد کی فوٹیجز لیک ہونے کے بعد راولپنڈی پولیس نے تھانوں میں سائلین کے موبائل فون ساتھ لانے پر پابندی عائد کر دی، صرف ایس ایچ او اور محرر ہی جدید فون استعمال کر سکیں گے۔
سٹی پولیس افسر راولپنڈی کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی کے تمام تھانوں میں آنے والے سائلین کے موبائل فونز گیٹ پر ہی جمع کر لیے جائیں اور تھانے کے اندر ایس ایچ او اور محرر کے سوا کوئی بھی دوسرا اہلکار جدید موبائل فون استعمال کرنے کا مجاز نہیں ہو گا۔

مراسلے میں اہلکاروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کسی کو غیر قانونی طور پر تھانے میں حراست میں نہ رکھا جائے اور کسی پر بھی تشدد نہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں