ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کے ڈراز کا اعلان

پاکستانی ٹیم ہوم اینڈ اوے بنیاد پر اپنے دونوں میچ سخت حریف ہالینڈ کے خلاف ہالینڈ میں کھیلے گی۔ میچز اکتوبر کے آخری ہفتے کے بعد متوقع ہیں۔ شیڈول کا اعلان انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن حکام کریں گے۔ کوالیفائنگ راونڈ کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔

ڈراز کے مطابق آسٹریلیا اور جرمنی مدمقابل ہوں گی۔ کینگروز اور جرمنی کے مقابلے جرمنی میں ہوں گے۔ کوالیفائنگ راونڈ کا پہلا میچ 25 سے 27 اکتوبر اور دوسرا میچ یکم سے تین نومبر کے درمیان ہوگا۔ میچز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان ایف آئی ایچ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں