مس وزیر کی کینٹ میں واقع ہوٹلوں کا اچانک دورہ

مس وزیر کی کینٹ میں واقع ہوٹلوں کا اچانک دورہ

دورہ کے موقع پر مس وزیر نے صفائی صورتحال ڈیگریڈیبل بیگ کی دستیابی اور زائد المیعاد اشیاء چیک کئے۔

پشاور سویرا نیوز (چیف اکرام الدین)کنٹونمنٹ ایکزیکٹیو افیسر رانا خاور کی ہدایت پر کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی کینٹ میں واقع پرل کانٹینینٹل، حبیبی ریسٹورنٹ،گرین اولائیو ریسٹورنٹ ،مکڈونلڈ ، پیزاہٹ،برڈشیف بیکرز،سیکنڈ کپ میں صفائی صورتحال، بائیو ڈیگریڈیبل بیگ کی دستیابی اور زائد المیعاد اشیاء چیک کئے۔ ناقص صفائی سمیت فریزر کی ناقص صورتحال، زائد المیعاد اشیاء، بغیر ھیڈ کور کام کرنے، پولیتھین بیگز کے استعمال اور لائسنس اور میڈیکل نہ ہونے پر 6 مالکان کو گرفتار کرلیا ان افراد کے خلاف کنٹونمنٹ فوڈ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ پرل کانٹینینٹل اور گرین اولائیو کو فریزر کی تبدیلی کے لئے ہدایات جاری کر دیئے گئے۔ریسٹورنٹس مالکان کو واضح ہدایات دی گئی کہ کینٹ میں پولیتھین بیگز پر پابندی کے بعد ختم ہوچکے ہے اب صرف قابل تحلیل بائیو ڈیگریڈیبل بیگز استمعال ہو رہے ہے اس کے بعد بھی خلاف ورزی کی صورت میں کینٹ بورڈ ریزلوشن کے تحت پلاسٹک بیگز کی موجودگی پر مختلف جرمانوں سمیت مال کی بحق سرکار ضبطگی اور مالکان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ کینٹ انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کینٹ میں واقع ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈز کا مختلف اوقات میں دورہ کرینگے کسی بھی موقع پر ناقص آشیاء خورد ونوش بیچنے پرکنٹونمنٹ فوڈ قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس میں کسی کیساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں