پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔طاہر اقبال

پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔طاہر اقبال

انڈیا کشمیر میں جب تک مظالم بند نہیں کرے گا امن قائم نہیں ہوگا۔رکن قومی اسمبلی

وہاڑی سویرا نیوز (نمائندہ زبیدہ اختر)ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ انڈیا کشمیر میں جب تک مظالم بند نہیں کرے گا امن قائم نہیں ہوگا بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم نے یوم سیاہ منایا ان شاءاللہ کشمیر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں آزاد ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی ورکروں ،کارکنوں اور وکلاءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما زاہد اقبال چوہدری,سجاد خان کھچی سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ قائد عمران خان کے دورہ امریکہ کے بعد مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا اور پوری دنیا میں مسلمان سراپا احتجاج ہیںاب قوی امید ہوچکی ہے کہ کشمیر بہت جلد آزاد ہوگا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی دنیا میں بہتر انداز میں کشمیری عوام کا موقف اٹھایا ہے جس کی وجہ سے اب مختلف ممالک نے پاکستانی موقف کی حمایت کرنا شروع کردی ہے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ایم این اے طاہر اقبال چوہدری، رہنما پی ٹی آئی زاہد اقبال چوہدری، اور سجاد خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ انڈیا کشمیری عوام پر ظلم و بربریت فوری بند کرے اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت استعمال کرنے دے ورنہ انڈیا کا انجام برا ہوگا جشن آزادی کے موقع پر پوری پاکستانی قوم نے یکجہتی کشمیر ڈے منایا اور پوری قوم نے ہر فورم پر کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ انڈیا کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی اور کشمیری عوام نے یوم سیاہ منایا پوری دنیا کو علم ہوگیا کہ انڈیا کشمیر پر قابض ہے پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں