ہمیں مقبوضہ وادی کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوۓ۔ہر سطع پر بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے۔ محمد علی عباسی

پیرس۔سویرا نیوز۔
برسلز کی معروف سیاسی سماجی شخصیت محمد علی عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہمیں مقبوضہ وادی کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوۓ۔ہر سطع پر بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف آواز اٹھانی چاہیئے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں یورپ بھر میں کشمیر کی آزادی کے لیے تمام سیاسیات سے بالا تر ہوکریورپی یونین اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو باور کروانا ہوگا کہ بھارتی ہٹ دھرمی اور وادی میں آباد کشمیری عوام پر لاگو کالے قوانین اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنا ناگزیر ہے۔انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کو انکے آزادانہ حقوق اور آزادی دی جاۓ۔محمد علی عباسی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک دہشت گرد سوچ کے ذریعے کشمیر کے اندر فسادات اور قتل غارت گری کے ذریعے کشمیری قوم کے جذبہ حریت کو کچل کر کشمیر پر غاصبانہ قبضہ قائم رکھنا چاہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ ہمیں پوری دنیا کے سامنے بھارتی جھوٹی جمہوریت کا پردہ چاک کرتے ہوۓ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس بات پر زور دینا ہوگا کہ وہ بھارتی سرکار پر دباؤ ڈالیں اور انہیں انسانی حقوق کی پامالیوں سے روکیں۔کیونکہ مسئلہ کشمیر دو ایٹمی ممالک کے درمیان خطرناک حد تک تنازعہ کا شکار ہے اور بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ کی دھمکیاں پوری دنیا کے امن کو ثبوتاژ کرنے کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجانے کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا کہ عالمی قوتیں ایسے نازک حالات میں امن قائم کرنے کےلیے ثالثی کا کردار ادا کریں۔ورنہ آگ اور بارود کے شعلے پوری دنیا کو راکھ بنادیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں