پاکستان میں جائیداد کا تنازع برطانیہ میں ایک شخص کی جان لے گیا

پاکستان میں جائیداد کا تنازع، برطانیہ کے شہر برمنگھم میں دو گروپوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں پر چاقو سے وار کیا گیا۔
پاکستان میں جائیداد کا تنازع برطانیہ میں ایک شخص کی جان لے گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برمنگھم میں دو گروپوں کے تصادم میں ایک شخص جان بحق اور تین زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

برطانوی پولیس کے مطابق قتل اور زخمی ہونے والے افراد پر چاقو سے وار کیا گیا ہے۔ پولیس نے قتل کے الزام میں 32 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین یک دوسرے کو جانتے ہیں، اس لیے کسی نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا، تاہم دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ مکینوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں