تمام پرائیویٹ سکولز اگست کی چھٹیوں کی ڈبل فیس وصول کر رہے ہیں۔صفدر باغی

تمام پرائیویٹ سکولز اگست کی چھٹیوں کی ڈبل فیس وصول کر رہے ہیں۔صفدر باغی

موسم گرما کی عام تعطیلات کی ڈبل فیسوں کا وصول کرنا افسوس ناک ہے۔ترجمان مسلم لیگ ق

پشاور سویرا نیوز (چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخواہ ترجمان صفدر خان باغی نے پرائیوث سکولز نے موسم گرما کی سکول چھٹیوں کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بیشتر پرائیویٹ سکولز بروز پیر19 اگست 2019 سے کھل چکے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام پرائیویٹ سکولز اگست کی چھٹیوں کی ڈبل فیس وصول کر رہے ہیں جبکہ موسم گرما کی عام تعطیلات پرائیویٹ سکولز نے 15 جون 2019 کو جولائی کی ڈبل فیس کے ساتھ وصول کر چکے ہیں انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ قانون کا پرائمری درس دینے والے پرائیویٹ تعلیمی ادرے ہی قانون کے فیصلوں کی بالادستی نہیں کر رہے ہیں مہنگائی ٹیکسوں بروزگاری بجلی ،سوئی نادرن گیس کے بھاری بلوں کے ہاتھوں پریشان والدین اپنوں بچوں کے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے انتہائی زہنی ازیات، کوفت تکلیف کے شکار ہو رہے معزز عدالت عالیہ کے فیصلے اور حکومتی دعوؤں کے باوجود تا حال پرائیویٹ سکولز موسم گرما کی عام تعطیلات کی ڈبل فیسوں کا وصول کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے صوبائی ترجمان پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ صوبائی حکومتی نمائندوں اور بالخصوص وزیر تعلیم جناب ضیا اللہ بنگش سے پر زور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فلفور آن پرائیویٹ سکولز کالجز کے خلاف بر وقت ایکشن لیں جنہوں نے موسم گرما کی عام تعطیلات کی ڈبل فیس وصول کی جارہی ہیں ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں۔اور مستقل متبادل راستہ نکالا جائے بار بار قانونی فیصلوں کی پاسداری نہ کرنا ان پرائیویٹ تعلیمی ادروں کے مالکان کا معمول بن چکا ہے پرائیوٹ ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کی خاموشی نہایت افسوناک ہے کیا ہر مسئلے کی نشاندہی عوامی احتجاج یا کمپلینٹ پر ہی متعلقہ ادرہ ان ایکشن ہوگا اگر بروقت اس اہم مسلئے کا حال نہ اٹھایا گیا تو والدین مجبوراً روڈوں اور پرائیویٹ سکولز کالجز کا گہراو کرنے پر اتر آئنگے۔ہم وزیر تعلیم جناب ضیاء اللہ بنگش سے ایمرجنسی بنیاد پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور وہ پرائیویٹ سکولز کے خلاف عملی ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں