کشمیر کو آزادی نہ دی تو بھارت کا اپنا وجود خطرے میں پڑ جائیگا.حکمت یار طارق

کشمیر کو آزادی نہ دی تو بھارت کا اپنا وجود خطرے میں پڑ جائیگا.حکمت یار طارق

اقوام متحدہ پاکستان کے موقف کا ساتھ دے کر خطے کو خون خرابے سے بچاسکتی ہے.اخباری بیان

پشاور سویرا نیوز (چیف اکرام الدین)کشمیر کو آزادی نہ دی تو بھارت کا اپنا وجود خطرے میں پڑ جائے گا اقوام متحدہ پاکستان کے موقف کا ساتھ دے کر خطے کو خون خرابے سے بچاسکتی ہے۔ان خیالات کااظہار روزنامہ اکثریت پشاور کے چیف ایڈیٹر حکمت یار خان طارق نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیربھار ت کے بگڑے ہوئے وزیر اعظم مودی کی سازشوں کی وجہ سے آگ اور خون کے دہانے پر آن پہنچا ہے۔بھارتی حکمرانوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور شائید وہ یہ بھول گیا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام مشرقی پاکستان کا قرض اپنے کاندھوں پر لئے بیٹھے ہیں جس کے ادا کرنے کا موقع دور حاضر کے ہٹلر نریندر مودی نے خود فراہم کر دیا ہے۔حکمت یار خان نے مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض حکومت نے ایک کروڑ سے زائد کشمیری عوام جن میں بچے،بوڑھے اور عورتیں بھی شامل ہیں کو زندہ درگور کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم نے ہٹلر کو بھی مات دے دی ہے۔اقوام متحدہ نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو تاریخ اقوام متحدہ کو بھی ہٹلر کے حامیوں میں شمار کرے گی بھارتی حکمرانوں کے قبضے نے بھارت کے اندر آزادی کے لئے متحرک قوتوں کی راہ ہموار کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں