تارکین وطن یورپی عدالتوں کا احترام کریں۔اکرام الدین

تارکین وطن یورپی عدالتوں کا احترام کریں۔اکرام الدین

یورپی عدالتوں میں عدل و انصاف کا قانون ہیں۔بانی جزبہ اتحاد یونین

یورپ سویرا نیوز (انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ کے بانی اکرام الدین نے کہا کہ تارکین وطن اور بیرونی ممالک میں مقیم اووسیز پاکستانی یورپی عدالتوں کا احترام کریں کیونکہ یورپی عدالتوں میں عدل و انصاف کا قانون ہے امیر و غریب کیلئے یکساں قانون ہے جو فوری انسانیت کیلئے فخر کی بات ہے یورپی ممالک کیوں روز بروز ترقی کی راہ پر گمزان ہے کیونکہ یورپی عدالتوں میں عدل و انصاف کے فیصلے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے یورپی ممالک کی ایک پہچان ہے جن ممالک میں غریب اور امیر کیلئے یکساں قانون ہوں وہ ملک کبھی بھی کمزور نہیں ہو سکتے کیونکہ ملک کی ترقی عدل و انصاف کے قانون میں ہے بانی جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایشیاء میں عدل و انصاف کا قانون نہیں ہے عدالتوں میں صحیح فیصلے نہیں ہے قاتل کیلئے کوئی سزا نہیں ہے ملک اور ملکی عوام کا پیسہ لوٹنے والے اور کرپشن کرنے والوں کیلئے کوئی قانون نہیں ہے جن کی وجہ سے پاکستان آگے جانے اور ترقی کرنے سے قاصر ہے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں قانون اور انصاف ہوتا مجرم کو جرم کی سزا ہوتی امیر اور غریب کیلیے یکساں قانون ہوتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا لیکن عوام کی بدقسمتی یہ ہے کہ عوام بار بار ان لوگوں کو موقعہ دیتے ہیں جو ملک کی ترقی عوام کے مسائل اور عدل و انصاف کے قانون سے بے خبر ہیں بانی جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ اکرام الدین نے مزید کہا کہ پاکستان اور فوری ایشیاء عدالتوں اور حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ یورپی عدالتوں اور یورپی سیاستدانوں سے سبق سیکھیئے تا کہ پاکستان اور ایشیاء ممالک ترقی کر سکے اور بیرونی ممالک میں مقیم اووسیز پاکستانیوں کو بھی چاہئے کہ یورپی عدالتوں کے قانونی فیصلوں کا احترام کریں کیونکہ یورپی عدالتیں انصاف سے مالا مال ہے اللہ تعالی یورپی عدالتوں کو انسانیت کی خدمت کیلئے اور بھی توفیق دے تا کہ دیائے غیر میں مقیم تارکین وطن کی خدمت کر سکے۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں