میگا منی لانڈرنگ کیس: زرداری اور فریال تالپور کیخلاف ضمنی ریفرنس تیار

نیب نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی ریفرنس تیار کر لیا۔ ریفرنس میں دونوں کے بیانات اور دوران تفتیش حاصل ہونے والے اہم ترین شواہد شامل ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنس آصف زرداری اور فریال تالپور سے تفتیش کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔ ضمنی ریفرنس دائر ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ زرداری اور فریال تالپور کے بیانات جبکہ نئےاہم ترین شواہد ریفرنس کا حصہ ہیں۔

میگا منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے کراچی سے نیب کو منتقل ہوا تھا۔ احتساب عدالت ابتدائی چالان پر آصف زرداری سمیت 30 ملزمان کیخلاف ٹرائل کر رہی ہے۔ نیب نے اس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں