مقبوضہ کشمیر کربلا کا منظر پیش کررہا، جلد معجزہ ہوگا:مشال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکربلا کا منظر پیش کر رہا ہے ،کرفیو کو 13 واں روز ہے لیکن کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، جلد کوئی معجزہ ہو گا۔مشال ملک نے لاہور پریس کلب کی باڈی کے ہمراہ پریس کلب میں کشمیر کا جھنڈا لہرانے کے موقع پر میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں کشمیر سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں، میرے شوہریاسین ملک سمیت کشمیری لیڈروں کوقیدکردیاگیاہے ،کشمیر کے صحافیوں کی آوازبھی بند ہے ۔ بھارت پورے مقبوضہ کشمیر کو قبرستان بنانا چاہتا ہے ،مودی نے سارے ہندوؤں کو مقبوضہ کشمیرمیں لوٹ ماراورقبضے کیلئے بھیج دیاہے ،مودی مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو بسا کر کشمیر میں الیکشن جیتناچاہتا ہے ،پہلے ان کی فوج تو تھی ہی اب وہاں ہندوؤں کو مسلط کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کابچہ بچہ کشمیریوں کی آوازہے ، 54 سال بعد مسئلہ کشمیر پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہونا بڑی کامیابی ہے ،میرامطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی کشمیرپرجلدرولنگ آنی چاہئے ۔ کشمیریوں کے پاس کوئی فوج یااسلحہ نہیں،ہم اپنی جانوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔ بھارت میں مہلک ترین آمریت چل رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں