اچھی ہوں یابری ،پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں :حریم فاروق

پاکستانی اداکارہ اپنی فلم ’’ہیر مان جا‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں اورایسا لگتاہے کہ وہ ہر حال میں اسے کامیاب قرار دلوانا چاہتی ہیں کیونکہ انہوں نے ایک انٹرویومیں شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی فلمیں اچھی ہوں یا بری ہرحال میں انہیں سپورٹ کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فلم سازی پہلے سے بہتر ہورہی ہے اور اداکاری کا نیاٹیلنٹ بہت اچھا کام کررہاہے ۔ ہم لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ جو پاکستان وہ خبروں میں دیکھتے ہیں وہ حقیقت نہیں، ہمیں بتانا ہوگا کہ پاکستان خوبصورت ہے ، یہاں ٹیلنٹ موجود ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں