ماہرہ خان اور بلال اشرف کا لندن میں ٹوئٹر ہیڈکوارٹر کا دورہ

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ، اداکاربلال اشرف ، میوزک ڈائریکٹر اذان سمیع خان اور پروڈیوسر مومنہ درید ٹوئٹر ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے ، برطانیہ میں فلم سپر سٹار کی ریلیز کے موقع پر انہوں نے ٹوئٹر ہیڈکوارٹرکادورہ کیا اور یہ اولین ایشین شوبز شخصیات ہیں جنہیں یہ اعزازملا۔ ماہرہ خان اور بلال اشرف نے برنارڈو پینل گفتگو سیشن میں حصہ لیااور بین الاقوامی سفیر کے طور پر برانڈو کے خصوصی ایونٹ میںبھی شرکت کی ۔اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ میرے خیال میں حقیقی طور پر لوگوں کوسننا ہوگا کہ نوجوان سوچتے کیاہیں اورچاہتے کیاہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں