پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرضے کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو تجارت، مسابقت اور ملکی برآمدات کے فروغ بارے حکومتی اصلاحات پر عملدرآمد کے لئے 50 کروڑ ڈالر مالیت کے قرضے کی منظوری دے دی ہے، جب کہ اے ڈی بی نے اصلاحاتی پروگرام کی تیاری کیلئے ساڑھے 7 لاکھ ڈالر کے تکنیکی امدادی پیکیج کی بھی منظوری دی ہے۔

مذکورہ قرضے کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ بھی طے پا گیا ہے، معاہدہ پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد جب کہ اے ڈی بی کی جانب سے اے ڈی بی ی کنٹری ڈائریکٹر مس زیانگ ینگ نے دستخط کئے، اس موقع پر وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں