چیئرمین سینٹ کو سینٹ عدم اعتماد میں فتحیابی پر مبارک باد۔صفدر باغی

چیئرمین سینٹ کو سینٹ عدم اعتماد میں فتحیابی پر مبارک باد۔صفدر باغی

چیئرمین سینٹ و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی قیادت میں ملک مزید ترقی کریگا۔سیکرٹری انفارمیشن

پشاورسویرا نیوز (چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ق کے ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے سینٹ میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کی تحریک عدم اعتماد مکمل ناکام ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی سینٹ چیئرمین مانڈی والا کو دل کی عطا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے انجام کو خود پہنچ چکی ہے بار بار تحریکوں سے ملک مسائل کی طرف بڑھ رہا آج سینٹ میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ ق خیبر پختونخواہ صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تمام سینٹ حمایت آفتہ چیئرمین سینٹ پر بھاری اعتماد اور ریاست پاکستان کی بیناد مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ان جابرانہ تاغوتی قوتوں کو شکست فاش ہوئی جہنوں نے ریاست پاکستان کو اندرونی طور پر بے حد نقصان پنچایا ہے یقینن سینٹ تحریک عدم کی ناکام آج پاکستان کی بیس کروڑ عوام کی اور ان ادروں کی کامیابی ہے جنہوں نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے دن رات ایک کیا ہوا کہ پاکستان آگے بڑھے اور اندرونی و بیرونی قوتوں کو ناکام کرے انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللّہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان پورے ایشیائی خطے کا ٹائیگر ہوگا چیئرمین سینٹ و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی قیادت میں پاکستان مزید ترقی کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں