جانثار خان کینیڈا میں ٹورنٹو کرکٹ لیگ ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں

جانثار خان کینیڈا میں ٹورنٹو کرکٹ لیگ ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں

جانثار خان کا تعلق پشاور سے ہے اور شہید آصف خان باغی اور صفدر خان باغی کے چھوٹے بھائی ہے۔

یورپ سویرا نیوز (چیف اکرام الدین)پاکستانی نژاد سابقہ فرسٹ کلاس اور پاکستان انڈر 19، ایمرجنگ A ٹیم امریکہ سمارٹ چوائس اور بہادر کرکٹر کپتان آل راؤنڈر جانثار خان کینیڈا میں پروفیشنل ون ڈے لیگ میچیز کے لئے ٹورنٹو کرکٹ لیگ ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق کپتان آل راونڈر جانثار خان کینیڈا میں گلوبل T20 ٹورنٹو کرکٹ ٹورنمنٹ کی نمائندگی کر رہیے ہے جو پاکستان کیلئے کسی بہت بڑے اعزاز سے کم نہیں یاد رہے جانثار خان ،USA کرکٹ ٹیم کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں کرکٹ کے میدان میں انہوں نے دنیا میں ایک نام اور شہرت کمائی ہے کپتان آل راونڈر جانثار خان کا تعلق پشاور کے ایک سیاسی وسماجی گھرانے سے ہے جانثار خان شہید آصف خان باغی اور مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ کے انفارمیشن سیکرٹری صفدر خان باغی کے چھوٹے بھائی ہیں موجودہ سیزن کے چار میچوں میں 234 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ کیے ہیں بہترین اسکور 89 ناقابل شکست رہا ہے جانثار خان نے کرکٹ کے میدان میں جو خدمت اور جدوجہد کی ہے قابل ستائش ہیں اور پاکستان اور پاکستان کے عوام کیلئے باعث فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں