پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے نومنتخب عہدیداروں کا نوٹیفیکشن جاری پاکستان مسلم لیگ ن فرانس میں تنظیم نو کا اعلان کردیا گیا

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے نومنتخب عہدیداروں کا نوٹیفیکشن جاری پاکستان مسلم لیگ ن فرانس میں تنظیم نو کا اعلان کردیا گیا

رپورٹ منیر احمد ملک پیرسسویرا نیوز

فرانس پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے لئے نئے عہدیداروں کا نوٹیفیکشن پاکستان مسلم لیگ ن فارن افیئر کے جنرل سیکریٹری چوھدری نویدالحسن نے جاری کردیا اس نوٹیفیکشن کے مطابق فرانس میں سابقہ تمام عہدیدار معطل کردئیے گئے سئینر رہنما ن لیگ فرانس طلعت چوہان نے نئے آفس بیورو کی تقرری کا اعلان کیا اس سلسلے میں مقامی ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا اس تقریب کے سٹیج سیکریٹری کے فرائض شمروز گھمن نے ادا کئے تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد طلعت چوہان نے چوھدری نورالحسن کا پیغام پڑھ کر سنایا مقررین نے جن میں راجہ علی اصغر چوھدری نعیم رانا محمو راو طاری شیخ طارق جاوید میر قدیر اور دیگر نے نئی تنظیم کے قیام کا خیر مقدم کرتے ھوئے عہد کیا کہ وہ اپنی تمام توانائیاں مسلم لیگ ن کی ترویج و ترقی کے لئے صرف کردیں گے انھوں نے پاکستان کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ھوئے کہ اس سلیکٹیڈ وزیراعظم نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا بے مہنگائی کا طوفان ھے جس سے عوام بری طرح متاثر ھیں مگر حکومت نواز شریف پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگاتے لگاتے ان کا اے سی اور ٹی وی اتازنے کے شرمناک عمل پر اتر آئی ھے مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت جس بھونڈے الزامات کے تحت مسلم لیگ ن کے لیڈران کی گرفتاریاں کررھی ھے وہ قابل مذمت ھے انہوں نے رانا ثناءاللہ اور نواز شریف کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا مقررین کا کہنا تھا موجودہ حکومت اخلاقیات کی اتنی نچلی سطح پر گرچکی ھے کہ انہوں نے ایک استاد کو ایک معمولی جرم پر جو اس نے کیا بھی نھیں 14 دن کا جوڈیشنل ریمانڈ دیکر اڈیالہ جیل بھیج دیتی ھے تقریب میں پاکستان زندہ باد نواز شریف زندہ باد سول آمریت مردہ باد اور سلیکٹیڈ وزیر اعظم مردہ باد کے نعرے بھی لگتے رھے بعد میں چوھدری نورالحسن نے بذریعہ ٹیلی فون نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا حلف اٹھانے والوں میں چئیرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر صدر میاں محمد حنیف جنرل سیکریٹری شیخ وسیم احمد اور باقی باڈی میں سے رانا محمود خان چوھدری محمد نعیم رانا مقصود خان شیخ جاوید طارق میر عبدالقدیر چوھدری محمد حسین راو طاری شیخ سعید سردار ظہور احمد ملک مدنی احمد سبحان اور دیگر نے حلف اٹھایا بعد میں دعا بھی کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں