چیف اکرام الدین کا پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

چیف اکرام الدین کا پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

افواج پاکستان کے جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔چیف گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک) بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی اور گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ دہشت گردوں کی طرف سے افواج پاکستان کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کا وہ عظیم طبقہ ہے جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمیشہ اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے ہے افواج پاکستان کے ان جوانوں کو میرا سلام ہے جو قوم کی سلامتی کیلئے دہشتگردوں سے مقابلے میں مسلسل اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں چیف ایگزیکٹو بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ اکرام الدین نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں ہمدردیاں افسران سمیت ان 10جوانوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں جنہوں نے آج شمالی وزیرستان و بلوچستان میں دہشتگردوں کو للکارا اور جام شہادت نوش کیا چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے مزید کہا کہ اللہ تعالی افواج پاکستان کے شہید جوانوں کی شہادت قبول فرمائے اور اللہ تعالی ان شہیدون کی درجات بلند کریں اور اللہ تعالی وطن عزیز کی مٹی کو دہشگردوں اور دیگر دشمن قوتوں سے محفوظ رکھیں۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں