وفاقی وزیر چودھری فواد حسین کے دورہ فرانس کے حوالے سے تحریک انصاف فرانس کا اہم اجلاس

پیرس سویرا نیوز(بیورو رپورٹ )۔

وفاقی وزیر چودھری فواد حسین کے مجوزہ دورہ فرانس کے حوالے سے تحریک انصاف فرانس کا اہم اجلاس زیر صدارت کوارڈینٹر تحریک انصاف فرانس شیخ نعمت اللہ منعقد ہوا جس میں دورہ کے حوالے سے پارٹی ممبران کو اعتماد میں لیا گیا اور اور تمام تر تیاریوں کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ،اس موقع پر کارکنان نے چودھری فواد حسین کے دورہ فرانس کے حوالے سے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ھوئے اس امر کا اعادہ کیا کہ چودھری فواد حسین کی پیرس آمد کے موقع پر ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا اور ہر لحاظ سے اسے ایک کامیاب اور تاریخی دورہ بنایا جائے گا
اجلاس میں شیخ نعمت اللہ ، میں ذولفقار جتالہ، چودھری گلزار لنگڑیال،مشتاق خان جدون،خالد پرویز چودھری،یاسر قدیر،سید ظریف شاہ،ماجد چیمہ،طارق ندیم ارائیں،چودھری احسن اختر،حاجی ابرار لہڑی،انعام اللہ سید،فضل مغل،اطہر وڑائچ ، عرفان لنگاہ،خرم رانجھا،فیصل گوندل،مظہر گوندل،مبارک جدون،شفاعت اللہ ،نقاش جدون نے شرکت کی ،جبکہ درج ذیل کمیٹیاں تشکیل دی گئیں
آرگنائزنگ کمیٹی : شیخ نعمت اللہ، میاں ذولفقار جتالہ، چودھری گلزار لنگڑیال، خالد پرویز چودھری،چودھری احسن اختر،یاسر قدیر
فنانس کمیٹی: زیر سربراہی ماجد چیمہ (ممبران ) شیخ نعمت اللہ،میاں ذولفقار جتالہ ، چودھری گلزار لنگڑیال
جبکہ آئندہ آنے والے دنوں میں رابطہ کمیٹی سمیت میڈیا و سیکورٹی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی جائیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں