جوہانسبرگ،ڈکیتی مزاحمت پر گجرات کا رہائشی نوجوان قتل…

جوہانسبرگ،ڈکیتی مزاحمت پر گجرات کا رہائشی نوجوان قتل…

جوہانسبرگ: سویرا نیوز (چوہدری زبیر احمد ورک ۔۔۔ ) ساﺅتھ افریقہ کے شہرجوہانسبرگ میں جرائم پیشہ افرادنے ڈکیتی مزاحمت پرگجرات کے رہائشی پاکستانی نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والے سید احسان علی شاہ ”بوائے سن“ کے رہائشی ہیں،ان کی نماز جنازہ مسجد بلال رسمیہ پریٹوریا میں ادا کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی،نعش کو ضروری کارروائی کے بعد چند روز میں پاکستان سید احسان شاہ کے آبائی شہر گجرات بھجوایا جائے گا۔واضح رہے کہ چند دن پہلے سیالکوٹ کے رہائشی نوجوان کو جرائم نے لوٹ کر شدید زخمی کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں