جہلم فورم یارکشائر چیپٹر کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کروں گا۔ بابر خان

جہلم فورم یارکشائر چیپٹر کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کروں گا۔ بابر خان

جہلم فورم سیاسی اور برا داری سے بالاتر صرف عوامی خدمت کا جذبہ ہے۔ چوھدری انور یعقوب

مانچسٹر کی طرز پر برطانیہ اور دیگر ممالک میں چیپٹر بنائیں گے، جہلم کی کمیونٹی آگے بڑھے۔ الیاس گوندل

جرمن(چیف اکرام الدین سے) جہلم فورم یارکشائر چیپٹر کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کروں گا اور جہلم کی کمیونٹی کو بریڈفورڈ اور یارکشائیر کے دیگر علاقوں سے اس پلیٹ فارم پر جمع کروں گا ان خیالات کا اظہار ہالی فیکس سے تعلق رکھنے والی سماجی اور بزنس کمیونٹی کی جانی مانی شخصیت بابر خان آف رانجھا میرا نے جہلم فورم مانچسٹر برانچ کے عہدیداران اور بانی ممبران سے ملاقات میں کیا۔ بابر خان نے آئندہ دو ماہ میں یارکشائر سے جہلم سے تعلق رکھنے والی تمام کمیونٹی سے رابطہ اور تنظیم کے اغراض و مقاصد کو پہنچانے کا ذمہ بھی لیا۔ ممبر سازی کی مہم کے بعد باقاعدہ الیکشن کے ذریعہ یارکشائر چیپٹر کے عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا۔اس موقع پر جہلم فورم مانچسٹر برانچ کے صدر چوھدری انور یعقوب کا کہنا تھا کہ جہلم فورم ذات برادری یا سیاست سے بالاتر خالصتاً خدمت کے جذبے سے بنائی گئی تنظیم ہے جس کا مقصد صرف اور صرف خدمت ہے۔ جہلم فورم کے بانی الیاس گوندل کا کہنا تھا کہ مانچسٹر کی طرز پر برطانیہ بھر میں اور دیگر ممالک میں چیپٹر بنائیں گے تاکہ اس تنظیم کو گراس روٹ لیول تک لیجایا جا سکے۔ اس موقع پر بابر خاں نے جہلم سے تعلق رکھنے والی مقامی کمیونٹی کو بھی جمع کیا تھا۔ جنھیں جہلم فورم کے اغراض و مقاصد، آئین پراجیکٹس اور آئیندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر چوھدری سردار، چوھدری عثمان، چوھدری عرفان، چوھدری ممتاز حسین، چوھدری امجد زمان، امجد راشد، الیکشن کمیشن کے ممبر چوھدری عبدالرفیق، فاؤنڈنگ ممبر شہزاد مرزا، نائب صدر مقدسہ بانو، جوائنٹ سیکرٹری چوھدری رضوان مظفر اور جنرل سیکرٹری تنویر کھٹانہ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں