تیسرا ون ڈے؛ جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ

جنوبی افریقا کے خلاف کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، امام الحق اور فخر زمان کی اوپننگ جوڑی پروٹیز کے خلاف میدان میں اتری، دونوں نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 112 رنز کی شراکت قائم کی۔ امام الحق 57 رنز بنانے کے بعد کیشیو مہاراج کی شکار بنے۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، آصف علی ، دانش عزیز، محمد حسنین اور شاداب خان کی جگہ سرفراز احمد، محمد نواز، حسن علی اور عثمان قادر پلیئنگ الیون میں شامل کئے گئے ہیں۔ ٹیئم کے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، بابر اعظم، امام الحق، محمد رضوان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد کی 15 ماہ بعد ون ڈے کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ 3 میچز کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں