فرانس میں 2 کلاس فیلوز کے ہاتھوں 14 سالہ علیشہ کے قتل کے خلاف امن واک اور اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

فرانس کے شہر ارجنٹوئئ میں کچھ دن اپنے 2 کلاس فیلوز کے ہاتھوں 14 سالہ علیشہ کے قتل کے خلاف اس کے والدین کی طرف سے اعلان کردہ جسٹس فار علیشہ امن واک اور اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی •،ریلی میں مختلف این جی اوز،، سیاسی سماجی و فلاحی تنظیموں کے ہزاروں کارکنان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی، • فرانس میں پہلی بار دیکھنے میں آیا ھے کہ پاکستانی کمیونٹی کی خواتین اور بچوں نے اس ریلی میں بھرپور شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے• جن پر علیشہ کو انصاف دینے کے مطالبات درج تھے•، ریلی میں ارجنتائین کے مئیر جارج موتھرون اور ال دی فرانس کی صدر ویلگری پیکریس نے بھی خصوصی طور پر شرکت کرکے علیشہ کے اہلخانہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیا،• شرکاء نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سفارت خانہ پاکستان سے کسی نے بھی اس امن واک میں شرکت نھیں کی •ریلی کا انعقاد علیشہ کے سکول سے کیاگیا ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی ارجنتائی پارک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،،• اس وقت ریلی میں انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو آئے جب علیشہ کی والدہ نے روتے ھوئے اپنی بیٹی علیشہ کا ذکر کیا • علیشہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بڑے خواب تھے• وہ چارٹرڈ اکاونٹس میں ڈگری حاصل کرنا چاھتی تھی • انہوں نے روتے ھوئے جب بتایا کہ وہ علیشہ کی موت کے بعد سے ابھی تک سو نھیں سکی ھیں اور میرا چھوٹا 4 سالہ بیٹا اپنی بہن کو یاد کرتا رھتا ھے تو ریلی میں شریک لوگ بھی اشکبار ھوگئے •شرکاء نے علیشہ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور یادگار پر پھول پیش کئے•،، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علیشہ کی والدکا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں کہ علیشہ ان سے جدا ہوگئی ہے علیشہ کا خلاء کبھی پورا نہیں ہوسکتا•، علیشہ کے والد خالد کا کہنا تھا کہ حکومت علیشہ کو انصاف فراہم کرے اور ایسے اقدامات کرے کہ آئندہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں •،علیشہ کے اہلخانہ نے علیشہ کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر ریلی کے شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا،،فرانسیسی و بین الاقوامی میڈیا نے بھی ریلی کی دن بھر کوریج کی•،،یادرہے کچھ روز قبل 14 سالہ علیشہ کے 2 دوستوں نے تشدد کے بعد علیشہ کو ارجنتائی کی نہر میں پھینک دیا تھا جس کے بعد ڈوبنے سے علیشہ کی موت واقع ہوگئی تھی• پولیس کی جانب سے ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ھے•

https://www.facebook.com/Savairanews/photos/pcb.3300718926696714/3300718643363409

اپنا تبصرہ بھیجیں