چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کی کامیابی کی خوشی میں فوکل پرسن پی ٹی آئی انصاف ٹائیگرز فرانس شیخ نعمت ﷲ نے دوستوں ساتھیوں کیلئے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا

فرانس ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کی کامیابی کی خوشی میں فوکل پرسن پی ٹی آئی انصاف ٹائیگرز فرانس شیخ نعمت ﷲ نے دوستوں ساتھیوں کیلئے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیااور مٹھائی تقسیم کی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف فرانس ، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی
شرکت کرنیوالوں میں ممبر ڈسپلن کمیٹی یورپ چوہدری گلزار لنگڑیال، بانی پاکستان پریس کلب پیرس (رجسٹرڈ) فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمٰن، سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری ماجد چیمہ، سابقہ سینٹرل ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات یاسر قدیر، سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ(ق) فرانس راجہ مظہر زمہ واریہ، سینیر رہنما پی ٹی آئی محترمہ آصفہ ہاشمی، صدر جموں و کشمیر فورم فرانس مرزا آصف جرال، سابق سیکرٹری جنرل فرانس محمد شکیل بھٹی، صفدرہاشمی، صحافی عمران چوہدری ، چوہدری محمد نعیم سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں