خواتین کی عالمی دن کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلبہار میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

خواتین کی عالمی دن کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلبہار میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں طالبات اور اساتزہ کے مابین رسہ کشی، دوڑ، میوزیکل چیئر، نیٹ بال کے مقابلے منعقد ہوئے اور طالبات نے خوبصورت انداز میں کلچرل ڈانس پیش کیا۔

پشاور سویرانیوز(نمائندہ سپورٹس) خواتین کی عالمی دن کے سلسلے میں گورنمنٹ سٹی گرلزڈگری کالج گلبہارمیں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اس رنگا رنگ تقریب میں طالبات اور اساتذہ کے مابین رسہ کشی،دوڑ، میوزیکل چیئر، نیٹ بال کے مقابلے منعقد ہوئے اور طالبات خوبصورت انداز میں کلچرل ڈانس پیش کیا۔تقریب کی مہمان خصوصی سٹی گرلز کالج کی پرنسپل پروفیسر طاہرہ ڈار تھیں،جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ ناز قاضی،جمیلہ ناز سمیت کثیر تعداد میں اساتذہ اور طالبات موجود تھیں۔گورنمنٹ سٹی گرلز کالج کے سبزہ زار میں منعقدہ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ اس پروگرام کے رسہ کشی کے وایونٹ میں ایف اے کی سال دوئم کی طالبات نے پہلی اورسال اول کی طالبات نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اساتذہ کے مابین میچ میں سینئر وسٹاف نےفاتح ہونےکا اعزاز حاصل کیا۔جبکہ سہ ٹنگی مقابلوں میں سیکنڈ ایئر کی طالبات ثانیہ اور نرگس نے پہلی پوزیشن جیت لی،،دوسری پوزیشن علینہ اورشمائلہ جبکہ بی ایس اردو کی تجلہ اورسنبل نے اپنے نام کی۔ میزیکل چیئرز مقابلوں فزیکس ڈیپارٹمنٹ کی جویریہ نے پہلی اور حلیمہ نے گولڈمیڈل جیت لی۔تقریب سے خطاب کرتی ہوئی پرنسپل طاہرہ ڈار نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے کیونکہ کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری طالبات نےقومی اور صوبائی سطح پرکھیلوں کے مقابلوں نمایاں مقام بنایا ہےاور انشاءاللہ یہی بچیاں انٹرنینشل لیول پربھی اپنا لوہا منوائے گی اخر میں انہوں نے مختلف مقابلوں میں پوزیشن لینے والی طالبات کو وٹرافیاں دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں