ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانگ اڈا کی شہر 7 کلو میٹر دور غیر موزوں جگہ پر منتقلی کیخلاف ٹانگ اتحاد آج احتجاجی مظاہرہ کرے گی

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانگ اڈا کی شہر 7 کلو میٹر دور غیر موزوں جگہ پر منتقلی کیخلاف ٹانگ اتحاد آج احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

اڈے کی منتقلی سے نہ صرف ٹانگ کے لوگ متاثر ہونگے بلکہ اس سے جنوبی وزیرستان کی آبادی بھی شدید طور پر متاثر ہوگی۔حاجی زمان بیٹنی

ٹانک سویرانیوز(نمائندہ خصوصی) ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈا کی شہر 7 کلومیٹر دور غیر موزوں جگہ پر منتقلی کیخلاف ٹانک اتحاد آج احتجاجی مظاہرہ کرے گی گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق ٹانک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں وکلاء تاجر برادری اور سول سوسائیٹیز پر مشتمل تنظیم ٹانک اتحاد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈا کی شہر سے 7 کلومیٹر باہر غیر موزوں جگہ پر منتقلی کے خلاف آج سوموار کے روز بھر پور احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا ہے ٹانک اتحاد کے سربراہ حاجی زمان بیٹنی نے گلوبل ٹائمز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کے چہیتے کی آراضی کی قیمت بڑھانے کیلئے شہر سے 7 کلومیٹر دور ٹانک اڈا کو منتقل کیا جارہا ہے جس پر کمشنر ڈیرہ ڈویژن اور دیگر ذمہ دار سرکاری محکموں کے سربراہان نے آنکھیں بند کرلیں ہیں حاجی زمان کے مطابق ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیاں روزانہ کی بنیاد پر کئی ہزار لوگ سفر کرتے ہیں ان میں اکثریت طلباء اور سرکاری ملازمین کی ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک کی نسبت ڈاکڑز کی بہتر سہولیات کی وجہ سے زیادہ تر لوگ ڈیرہ اسماعیل خان علاج معالجہ کی غرض سے سفر کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ٹانک کی 80 سے 85 فیصد آبادی انتہائی غریب ہے اڈے کی شہر سے باہر منتقلی پر ایک گھنٹے کا سفر 2 گھنٹے کا بن جائیگا اور کرایہ 130 کے بجائے 250 تک ہوجائے گا کیونکہ کرایہ وہی پرانا لیا جائیگا جبکہ مجوزہ اڈے سے ڈیرہ شہر تک دوبارہ رکشوں کے ذریعے پہنچنے کیلئے مزید 100 سے 150 روپے تک کا اضافی کرایہ ادا کرنا پڑے گا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ایک طرف وقت اور پیسے کے ضیاع کا سبب بنے گا دوسری جانب اس سے مریضوں کو دوہری اذیت اور علاج معالجہ کی جگہ تک پہنچنے کیلئے اضافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ٹانک اتحاد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اڈے کی منتقلی سے نہ صرف ٹانک کے لوگ متاثر ہونگے بلکہ اس سے جنوبی وزیرستان کی آبادی بھی شدید طور پر متاثر ہوگی ایک اندازے کے مطابق تقریبا 8 لاکھ اور یومیہ ہزاروں کی تعداد میں شہری متاثر ہونگے جو ہم کسی بھی صورت میں ہونے نہیں دینگے کیونکہ موجودہ پرانے ٹانک اڈا کے ہوتے مقامی سطح پر اب تک ٹریفک سمیت کسی بھی قسم کے مسائل سامنے نہیں آئے ہیں لیکن اڈا کی منتقلی کو آخر کس جواز کے تحت تبدیل کیا جارہا ہے انہوں نے اڈے کی ٹی ایم اے ڈیرہ کی سرکاری اراضی جہاں سے حکومت کو سالانہ لاکھوں آمدنی مل جاتی ہے سے پرائیوٹ جگہ پر پولیس کے ذریعے زبردستی منتقلی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور آج سوموار کے روز ٹاؤن ہال سے پریس کلب ٹانک تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں