ڈیپارٹمنٹل پروموٹ ہونے والے ہیڈ کانسٹیبلان کیلئے تھانہ ملازئی ٹانک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد۔

ڈیپارٹمنٹل پروموٹ ہونے والے ہیڈ کانسٹیبلان کیلئے تھانہ ملازئی ٹانک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد۔

جس میں پولیس نوجوانان و اہلکاران اور ان کے عزیز و اقارب کے علاوہ علاقے کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔

ٹانک سویرانیوز(نمائندہ خصوصی) ڈیپارٹمنٹل پروموٹ ہونے والے ہیڈ کانسٹیبلان کیلئےتھانہ ملازئی ٹانک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ملازئی فہیم ممتازخان نے پروموٹ ہونے والے ہیڈ کانسٹیبلان دلاور خان اور ریاض کنڈی کیلئے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس میں پولیس نوجوانان واہلکاران اور ان کے عزیز واقارب کے علاوہ علاقے کے عمائدین نے بھی شرکت کی. اور پروموٹ ہونے والے جوانان کو ہار پہنائے گئے، مبارک باد دی تحائف پیش کئے گئے ایس ایچ او فہیم ممتاز کی جانب سے کھانے کا خصوصی پروگرام بھی کیا گیا تھا.اس موقع پر انہوں نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ اپنے گفتگو میں کہا کہ علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گے اسکے علاوہ منشیات جیسے لعنت جو جڑ سے اکھاڑنے کا مصمم ارادہ ہے علاقے کے عوام کا امن کی فضا قائم کرنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ امن کی بحالی پر حال ہی میں ایک شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جبکہ رواں ماہ ایک امن مشاعرہ بھی منعقد کیا جائے گا فہیم ممتاز کا کہنا کہ کسی بھی معاشرے میں عوام کی کردار کو بالائے طاق نہیں رکھا جاسکتا اس لئے عوام اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں