پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے جام شورو میں علاقائی دفتر کا قیام۔

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے جام شورو میں علاقائی دفتر کا قیام۔

پی این سی اے کی ڈائریکٹر جنرل فوزیہ سعید اور سندھ حکومت کی طرف سے ثقافت، سیاحت، اور نوادارات کے سیکرٹری غلام اکبر لغاری نے یاداشت پر دستخط کئے۔

اسلام آباد سویرانیوز(نمائندہ امبرین بلوچ) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے جام شورو، سندھ میں علاقائی دفتر کا قیام کے لئے آج سندھ حکومت کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔پی این سی اے کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فوزیہ سعید اور سند ھ حکومت کی طرف سے ثقافت،سیاحت اور نوادرات کے سیکریٹری غلام اکبرلغاری نے یاداشت پر دستخط کئے۔ پی این سی اے ثقافتی ترقی اور فنکاروں کی فلاح کاایک قومی ادارہ ہے اور ہم اس قومی ادارے کے دائرہ کار کو پورے ملک اور خصوصا دور دراز علاقوں تک پھیلانے کے لیے کام کر رہے ہیں – ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فوزیہ سعید نے یاداشت پر دستخط کرنے کے بعد کیا۔انہوں نے کہا کہ ثقافت ہماری پہچان ہے اور ہم اس کی ترویج و ترقی میں تمام علاقائی رنگ بھر نا چاہتے ہیں آج کا یہ معاہدہ اس کاوش کی ایک کڑی ہے پاکستان صدیوں پر محیط عظیم ثقافتی ورثے کاامین ہے جسے دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت وقت کا تقا ضا ہے۔اس معاہدہ کے تحت دونوں ادارے مشترکہ ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کریں گے اور اس کوشش سے ملکی فنون ثقافت کی تر قی میں ایک نئے باب کا آغازہونے جا رہا ہے سیکریٹری غلام اکبر لغاری نے کہا سندھ تاریخی ورثہ کا صوبہ ہے اورملکی و بین ا لاقوامی سطح پر اپنی ایک امتیازی حیثیت رکھتا ہے آج کے اس معاہدے سے سندھی ثقافت کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے میں مزید مدد ملے گی اور دونوں اداروں کی اجتماعی کوششوں سے پورے ملک کے ثقافتی اکائیوں کو قریب لانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا نیز فنکاروں باالخصوص نوجوانوں کی حوصلہ ا فزائی ہو گی انہوں نے ڈاکٹر فوزیہ سعید کی علاقائی ثقافت کی ترقی کے لیے کوششوں کو سراہا اور انہیں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں