اووسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ افسوس ناک ہے۔نوید خان

اووسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ افسوس ناک ہے۔نوید خان

تارکین وطن کے مسائل حل کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔خالد خان

اٹلی سویرانیوز(نمائندہ خصوصی) پاکستان خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے اٹلی میں مقیم نوید خان اور خالد خان نے کہا کہ اووسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا عظیم ترین سرمایہ ہے لیکن حکومت وقت اور اووسیز کمیشن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بیرونی ممالک میں مقیم تارکین وطن کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافے نے اووسیز پاکستانیوں کو زہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا جو اووسیز پاکستانیوں کے ساتھ کسی ظلم و جبر سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک میں مقیم اووسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنا حکومت پاکستان کی زمہ داری ہے لیکن حکومت وقت تارکین وطن کے مسائل و مشکلات سے بے خبر ہے جو اووسیز پاکستانیوں کے ساتھ زیادتی ہے ملکی ترقی اور معیشت کی بہتری میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم رول و کردار ہے پھر بھی اووسیز پاکستانی حکومتی اقدامات سے محرومی کا شکار ہے اووسیز پاکستانیوں کے ساتھ ایمبیسیوں کی طرف سے ناروا سلوک جاری ہے اووسیز پاکستانیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے کے وقت مسائل و مشکلات درپیش اتے ہیں جن پر حکومت کو توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر نوید خان، اور خالد خان نے روزنامہ گلوبل ٹائمز اخبار کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اور اووسیز کمیشن سے مطالبہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو جو سفارتی مسائل درپیش ہے انکے حل کیلئے اہم اقدامات کریں تا کہ اووسیز پاکستانیوں کے مسائل بروقت حل ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں