بنوں میں صفائی کے حوالے سے بہترین انتظامات قابل فخر ہے۔شوکت علی یوسفزئی

بنوں میں صفائی کے حوالے سے بہترین انتظامات قابل فخر ہے۔شوکت علی یوسفزئی

گرین اینڈ کلین شہر کا اعزاز محنت کا نتیجہ ہے.کمشنر بنوں

بنوں سویرانیوز(نمائندہ رحمت اللہ شباب) کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی نے واٹر اینڈ سینیٹیشن آفس کا خصوصی دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نے بنوں میں صفائی کے حوالے سے بہترین اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی کمشنر بنوں نے چیف ایگزیکٹیو ڈبلیو ایس ایس بی سید توقیر حسین شاہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ خصوصی سرٹیفیکیٹ سے نوازا ۔اس موقع پر کمشنر بنوں نے ڈبلیو ایس ایس بی کے ملازمین کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی کی کمشنر نے بنوں شہر کی بہتری بہترین صفائی اور اقدامات پر توقیر حسین شاہ اور ان کی پوری ٹیم کی تعریف کی ۔اس موقع پر روزنامہ گلوبل ٹائمز میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمشنر بنوں کا کہنا تھا ۔کہ یقینی طور پر صوبے میں پہلی پوزیشن پر آنا انتہائی محنت کا نتیجہ ہے پہلی پوزیشن حاصل کرنا بنوں کے لیے بڑا اعزاز ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں