موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔حاجی شعیب خان اکاخیل

موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔حاجی شعیب خان اکاخیل

آل پاکستان مسلم لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔نائب صدر خیبر پختون خواہ

یورپ سویرانیوز(چیف اکرام الدین) گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے نائب صدر خیبر پختون خواہ حاجی شعیب خان اکاخیل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا جو افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک و قوم کی ترقی کیلئے کوشاں ہے جب سے تحریک انصاف کی حکومت ائی ہے تب سے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور ہو رہا ہے جو ملکی عوام کے ساتھ کسی ظلم و ستم سے کم نہیں الیکشن سے پہلے تحریک انصاف اور عمران خان نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ملکی عوام زہنی پریشانی میں مبتلا ہے عمران خان نے کہا تھا جب تحریک انصاف حکومت اقتدار میں ائی گی تب عوام کو سستی بجلی، سستی مصنوعات، اور سستی خورد و نوش کی چیزین فراہم ہوگی اج تحریک انصاف عوام کے بنیادی اشیائے سستی کے بجائے اس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں جب پاکستان میں آل پاکستان مسلم لیگ کی حکومت تھی تو پاکستانی عوام کو بروقت سہولیات میسر ہوتی تھی اور انصاف کی حکومت میں عوام انصاف کیلئے تڑپ رہے ہے لیکن عوام انصاف سے محرومی کا شکار ہے آل پاکستان مسلم لیگ کے نائب صدر خیبر پختون خواہ حاجی شعیب خان اکاخیل نے روزنامہ گلوبل ٹائمز اخبار کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ عوام کو درپیش مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے کیونکہ عوامی مسائل و مشکلات کو حل کرنا حکومت وقت کی زمہ داری ہے عوامی مسائل پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے تا کہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں