لاکھوں بچے ترقی کے اس جدید دور میں بھی تعلیم جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہے۔خالد وقاص

لاکھوں بچے ترقی کے اس جدید دور میں بھی تعلیم جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہے۔خالد وقاص

اس وقت پشاور کے مختلف علاقوں میں الخدمت کے تحت سات سٹریٹ چلڈرن سنٹرز قائم ہیں۔صوبائی صدر خیبر پختون خواہ

پشاور سویرانیوز(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق الخدمت فاونڈیشن نے سٹریٹ چلڈرن کے لئے میڈیکل و سکرینگ کیمپ کا انعقاد کر دیا کیمپ میں پشاور سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد طلبہ کی مفت میڈیکل سکرینگ کے علاوہ ادویات بھی فراہم کی گئی گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کے طول وعرض میں بھی لاکھوں بچے ترقی کے اس جدید دور میں بھی تعلیم جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں ان میں گلیوں کوچوں میں گندگی اور کچرے کے ڈھیرسے ناکارہ اشیاء جمع کرکے والدین کےساتھ اپنے گھرانے کی کفالت میں معاونت کرنے والے بچے بھی شامل ہیں جنہیں عام طور پر سٹریٹ چلڈرن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے سکولوں سے باہر ان لاکھوں بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لئے الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا نے الخدمت سٹریٹ چلڈرن پروٹکشن پراجیکٹ کے تحت صوبہ بھر میں 16سنٹرز قائم کئے ہیں جہاں پر ساڑھے سات سو سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں اس وقت پشاور کے مختلف علاقوں میں الخدمت کے تحت سات سٹریٹ چلڈرن سنٹرز قائم ہیں جن میں تین سو سے زائد بچوں کو بنیادی تعلیم سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔پشاور میں واقع الخدمت سٹریٹ چلڈرن سنٹرز میں زیر تعلیم بچوں کے لئے سعد بن معاذ ماڈل سکول سردار گڑھی جی ٹی روڈ پشاور میں ایک روزہ مفت میڈیکل وسکرینگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تجربہ کار ماہرین طب کی نگرانی میں 300 سے زائد بچوں کے مفت سکرینگ کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں میں مبتلا بچوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص اور ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفئر حبیب اللہ عارف نے میڈیکل و سکرینگ کیمپ کا افتتاح کیا جبکہ
الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر ارباب عبدالحسیب اور ضلعی جنرل سیکرٹری افتخار احمد کی زیر نگرانی منعقدہ اس کیمپ میں پشاور کے سات سٹریٹ چلڈرن سنٹرز میں تعلیم بچوں کے علاوہ الخدمت کے صوبائی منیجر ایجوکیشن وحید اللہ صوبائی میڈیا منیجر نورالواحد جدون اور سٹریٹ چلڈرن پراجیکٹ آفیسر مشتاق احمد سمیت الخدمت کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی خالد وقاص چمکنی ،ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفئر حبیب اللہ عارف اور الخدمت کے ضلعی جنرل سیکرٹری افتخار احمد نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن معاشرے کے اہل خیر اور صاحب ثروت افراد کی تعاون سے صوبے کے مختلف اضلاع میں 16سٹریٹ چلڈرن سنٹرز چلا رہی ھیں جن میں ساڑھے سات سو بچے زیر تعلیم ہیں ان سنٹرز میں سٹریٹ چلڈرن کو بنیادی تعلیم سے روشناس کرایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ان سنٹرز سے نکل کر ہرسال سینکڑوں کی تعداد میں بچے دیگر سکولوں میں باقاعدہ داخلہ لیتے ہیں الخدمت فاونڈیشن وقتا فوقتا ان سٹریٹ چلڈرن سنٹرز کے طلبہ کے لئے مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی رہتی ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت پشاور مردان،کوہاٹ،خیبر کے علاوہ حال ہی میں شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی سٹریٹ چلڈرن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور عنقریب صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ان سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا تا کہ زیور تعلیم سے محروم ان بچوں کو سکول لایا جائے جو اپنے والدین کی معاشی مجبوریوں کی وجہ سے تعلیم کے حصول سے محروم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں